مونس الٰہی 2سال بعد دوبارہ متحرک ‘پنجاب میں وننگ امیدوار تلاش کرینگے: ذرائع
لاہور (خبر نگار) مونس الٰہی کو 2سال سے زائد کے وقفے کے بعد ان کی پارٹی نے ایک بار پھر صوبے کی سیاست میں اہم کردار سونپ دیا۔ چودھری مونس الٰہی اپنے والد نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی کی نمائندگی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں انتخابی اشتراک کو مضبوط بنانے اور جیتنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار تلاش کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ مونس الٰہی اس حوالے سے گورنر ہاﺅس میں ہونے والی میٹنگ میں اپنے والد کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے مذاکرات میں 3وفاقی وزیر منظور وٹو، قمرالزمان کائرہ، نذر گوندل نے شرکت کی تھی۔ این آئی سی ایل کیس میں نام آنے اور گرفتاری کے بعد مونس الٰہی پس منظر میں چلے گئے تھے۔