• news

شادباغ: پولیس کانسٹیبل سمیت 9 جواری گرفتار، داﺅ پر لگی رقم برآمد

لاہور (نامہ نگار) شادباغ پولیس نے جوا کرنے والے اپنے تھانے کے کانسٹیبل کو 9 جواریوں سمیت گرفتار کر کے جوئے پر لگی رقم و موبائل فون برآمد کر لئے ہیں جبکہ ایس ایس پی نے متذکرہ کانسٹیبل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شادباغ فاروق اصغر اعوان نے بھگت پورہ میں کرائے کا مکان لے کر جوا کرانے والے شادباغ تھانے کے ہی کانسٹیبل ڈرائیور خلیل کو گرفتار کر لیا جبکہ وہاں سے مزید نو جواریوں طارق محمود، تنویر، شاہد حسین، شفیق، صدیق، اسلم، مسکین امجد، اسرار بٹ اور محمد حسین کو گرفتار کر کے 20 ہزار روپے نقدی اور 9 موبائل فون برآمد کر لئے ہیں۔ کانسٹیبل سمیت تمام جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن