• news

میٹر کاٹنے پر واپڈا ٹیم پر تشدد، یرغمال بنا لیا

فیروزوالا (نامہ نگار) دریائے راوی کے کنارے واقع آبادی تلواڑہ میں بجلی کا میٹر کاٹنے پر صوبہ ڈوگر اور اسکے ساتھیوں نے واپڈا ٹیم کو یرغمال بنا لیا۔تشدد کر کے میٹر ریڈر یونس کو کمرے میں بند کر دیا۔ شہریوں اور واپڈا اہلکاروں نے رہائی دلائی۔ فیروزوالا پولیس نے اس ضمن میں واپڈا حکام کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن