• news

رشتہ دینے سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی کی والدہ کو قتل کردیا

لاہور (نامہ نگار) شادباغ کے علاقہ میں رشتے دینے سے انکار پر اوباش نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کی ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلطان پورہ کا شہزاد احمد بھگت پورہ کی رہائشی روبینہ کو پسند کرتا تھا، گزشتہ روز شہزاد نے اپنے والدین کو رشتے کیلئے بھیجا لیکن روبینہ کی والدہ سلیمہ بی بی نے رشتے سے انکار کر دیا جس پر شہزاد نے روبینہ کی ماں کو فون کر کے دھمکیاں دیں۔ سلیمہ بی بی کے انکار پر شہزاد طیش میں آ گیا اور ساتھیوں کے ہمراہ گھر گھس کر سلیمہ بی بی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی درخواست پر شہزادہ اور اس کے ساتھیوں وقاص وغیرہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن