• news

ٹاﺅن شپ: بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف مکینوں، تاجر برادری کا شدید احتجاج

لاہور (نامہ نگار) ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ اور تاجروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاﺅن شپ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈکیتی کی ایک درجن سے زائد وارداتیں اور ڈکیتی مزاحمت پر ایک دکاندار قتل ہو چکا ہے جس پر ٹاﺅن شپ کے رہائشی اور تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ گزشتہ روز تاجروں نے ٹائر جلا کر المدینہ روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

 

ای پیپر-دی نیشن