ملکی و بین الاقوامی سطح پر لیپ ٹاپ سکیم کو خصوصی پذیرائی ملی: اقبال چنڑ
لاہور (پ ر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کو خصوصی پذیرائی ملی ہے۔ دیگر صوبوں نے بھی پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کو بے حد سراہا ہے۔ نوجوان نسل کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ان کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب حکومت اپنا پیٹ کاٹ کر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کرنے کا عمل سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کی کلاسز، دینی مدارس، فنی تعلیم کے اداروں، کامرس کالجز اور اسلام آباد کے طلباءو طالبات کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں کے ہونہار طلباءکو لیپ ٹاپ ملنے سے ان کے تعلیمی عزم میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک اقبال چنڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کا انقلابی اقدام ہے۔