بنک اور گودام میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر تباہ
لاہور (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بنک اور گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور بینک ریکارڈ و کاغذات جل کر تباہ ہو گئے۔ علاوہ ازیں ساندہ کے علاقہ بند روڈ کھوکھر ٹاﺅن کے قریب کاغذ کے گودام میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کی زد میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا کاغذ اور دیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔