پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر ارشد علی خاں کی صاحبزادی کی شادی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی سٹی کے سینئر نائب صدر خان ارشد علی خاں کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سیاسی اجتماع بن گئی،سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جن میں سابق تحصیل ناظم چوہدری طاہر منیر چیمہ، تحریک انصاف کے راہنماچوہدری طارق سعید گھمن، سابق ناظم میاں اعجاز حسین بھٹی، نائب ناظم میاں محمد علی جیلانی،سابق چیئر مین بلدیہ میاں نذیر بیگ، وائس چیئر مین رانا عبدالمجید بی اے، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری مالیات شیخ طاہر رفیق،پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری محمد صدیق وائیں،چوہدری عابد حسین چیمہ، وکلاءچوہدری طارق سعید چیمہ، یاسر ذوالفقار، علی بلال مدنی، عرفات ذوالفقار، محمد سلیم ٹھیکیدار شامل تھے۔