• news

23دسمبر کو طاہر القادری کا استقبال ناقابل فراموش لمحہ ہوگا: زاہد فیاض

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مرکزی قائد تحریک منہاج القرآن پاکستان شیخ محمد زاہد فیاض نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے ، میڈیا کے ذریعے جاری پراپیگنڈہ قطعی قابل برداشت نہیں، 23مارچ 1940 ءکے بعد اگر کوئی تاریخ ساز لمحہ ہو گا تو وہ مینار پاکستان کے سائے تلے امسال 23دسمبر کو قائد تحریک کے استقبال کا لازوال و ناقابل فراموش لمحہ ہو گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت ثابت کردے گی کہ وہ سیکولر، لبرل، سوشلز م کے نہیں بلکہ نفاذ اسلام کے حامی ہیں جو فقط ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں ہی ممکن ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن تحصیل شیخوپورہ کے زیر اہتمام منعقدہ ضلع کونسل ہال میں ورکرز کنونشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی قائد غلام مرتضیٰ علوی،چوہدری ریاست علی چدھڑ ، ضلعی صدر میجر میاں سرفراز احمد، عبدالحمید مصطفوی، عرفان مشتاق ، آصف جاوید بھٹی، محمد یاسر، شیخ محمد طیب طاہر، عاصم کمبوہ، طیب مصطفوی، حفیظ اللہ اور ناظمہ ویمن لیگ نورین علوی سمیت مقامی عہدیداران و کارکنان کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمائندہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی،دوران کنونشن قائد تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے خطاب پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، اس موقع پر سابقہ کونسلر شوکت علی گوندل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن