تجاوزات کے خلاف آپریشن
نارنگ منڈی (نامہ نگار) ٹی او آر تحصیل مریدکے خلیل احمد رانا عرفان علی اور انفورسمنٹ انسپکٹر محمد سلیم خاں نے عوامی شکایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کو جانے والے راستہ‘ ریلوے روڈ محلہ مظفر آباد اور راجباہ سوہل پر تجاوزات رکھنے والوں کا سامان ضبط کر لیا اور سینکڑوں ریڑھی بانوں کو وارننگ دی۔ شہریوں نے آپریشن کو سراہا۔