• news

ننکانہ: جرائم کی شرح میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ننکانہ صاحب مختار احمد کی ایس ایچ او تھانہ سٹی تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں 50 فیصد سے زائد اضافہ، علاقہ میں چوری، ڈکیتی، جوائ، منشیات فروشی ، قحبہ خانے اور نو سربازی کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ، جرائم پیشہ افراد کی آمد کے بعد شریف شہری علاقہ چھوڑنے پر مجبورہو گئے ہیں، رہائشیوں ماجد، کاشف، عاطف، سعید ، سلیم، شاہدکی صحافیوں سے گفتگو ۔ کرپٹ انسپکٹر مختار احمد کی تھانہ سٹی ننکانہ میں بطور ایس ایچ او تعیناتی کے بعد علاقہ میں جرائم کی شرح میں 50فیصد اضافہ ہو چکا ہے چوروں ڈکیتوںاور نوسرباز گروپوں نے علاقہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ جواءمنشیات فروش اور قحبہ خانوںکے مالکان نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں ایس ایچ او سٹی جرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں تھانہ سٹی کے رہائشیوں ماجد، کاشف، عاطف، سعید، فیاض ،شاہداور سلیم نے صحافیوںسے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی مختار احمد علاقہ میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے انہوںنے ڈی پی او غلام مبشر میکن اور آر پی او ذوالفقار چیمہ سے ایس ایچ او سٹی کے تبادلہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن