چیف جسٹس افتخار چودھری کا شیخوپورہ بار سے خطاب اعزازہے: رانا سیف
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع شیخوپورہ کے صدر رانا سیف اللہ خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمدچودھری اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطاءبندیال نے شیخوپورہ بار میں آکر جس طرح وکلاءبرادری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اس پر ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے وہ کم ہے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں عدل وانصاف کے سنبل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا شیخوپورہ بار سے خطاب کرنا یقینا شیخوپورہ کے وکلاءسمیت ضلع کے عوام کیلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے بالخصوص چیف جسٹس کی طرف سے 9 مارچ کے اقدام کیخلاف شیخوپورہ بار کے وکلاءکا سب سے پہلے احتجاج کرنے کا اعتراف یقینا ہمارے لیے عزت واحترام واعزاز کی بات ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے گذشتہ روز چیف جسٹس کے دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ،ضلع پولیس اور ضلعی عدلیہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار کیساتھ تعاون کرنے کی اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری طاہر شہزاد کمبوہ ودیگر وکلاءبھی موجودتھے صدر بار رانا سیف اللہ خاں ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر جس طرح ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور عدلیہ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے وہ بڑا قابل رشک اور قابل ستائش ہے۔