پرویز الٰہی نے ملکی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے: شکیل ورک
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور حلقہ پی پی 167 کے امیدوار شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا ہے کہ جس طرح ماضی میں چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں عملی اقدامات کئے۔ مستقبل میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ق) اس ملک کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل کا استعمال کر کے اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پاس عوام کے مسا ئل حل کر نے اےسی ٹیم موجود ہے جو کسی دووسری جماعت کے پاس نہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ ہم اس ملک پر کسی صورت یہودی لابی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے موجودہ حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی جانب رواں دواں رکھا جا ئے اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب میںغریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، آنے والے الیکشن میں پاکستان سے محبت کرنے والے عوام ملک سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا صفایا کر دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی نے دور اقتدار میں ریسکیو 1122، کارڈیالوجی ہسپتال اور سڑکو ں کے جال جیسے منصوبے بنائے ان کا فائدہ آج پاکستان کے عوام اٹھا رہے ہیں۔