• news

گورنر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 نومبر کو طلب کر لیا

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 نومبر کو شام چار بجے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے سپیکر بلوچستان اسلم بھوتانی اجلاس کو غیر آئینی قرار دے کر صدارت سے انکار کر چکے ہیں اور گورنر سیکرٹریٹ کو خط لکھ کر وضاحت مانگ چکے ہیں کہ اسلم رئیسانی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں یا نہیں کیونکہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بلوچستان حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن