سپریم کورٹ سوئس حکام کو خط لکھنے کے لئے مجھے ہدایات نہیں دے سکتی: اٹارنی جنرل
اسلام آباد (آئی این پی+نوائے وقت نیوز+آن لائن) اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کورٹ سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے مجھے ہدایات نہیں دے سکتی، حکومت یا عدالت کا ماتحت نہیں ہوں، قانون اور آئین کے مطابق ہی خط لکھوں گا، ابھی سوئس حکام کو خط لکھنے کا نہیں کہا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا کہ میں ہمیشہ سے سوئس حکام کو خط لکھنے کا مخالف رہا ہوں۔ مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ہے البتہ مجھ سے رائے لی جاسکتی ہے۔