• news

انتخابات صرف الیکشن کمشن کی نگرانی میں ہوں گے‘ امید ہے جوڈیشل افسر مل جائیں گے: ایڈیشنل سیکرٹری

اسلام آباد(خبرنگار+نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں)اےڈےشنل سےکرٹری الےکشن کمشن افضل خان نے کہا ہے کہ سپرےم کورٹ ہمےشہ الےکشن کمشن کے ساتھ کھڑی ہوئی،الےکشن کمشن کوجوڈےشل آفےسرز کی ضرورت ہے جس کی تعےناتی کے لئے سپرےم کورٹ اجازت دے دے گئی۔ امید ہے کہ وہ مل جائیں گے، انتخابات صرف الےکشن کمےشن کی نگرانی مےں ہوں گے، کسی دوسرے ادارے سے صرف معاونت لی جائیگی حساس پولنگ سٹین پر فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر چےف الےکشن کمےشن فوج سمےت رےنجر،پولےس اور عدلےہ کو بلا سکتا ہے۔پرےس برےفنگ میں انہوں نے بتاےا کہ ساڑھے 8کروڑ ووٹررجسٹرڈ ہوچکے ہےں جبکہ اپرےل 2013تک ےہ تعداد 9کروڑ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سکےورٹی عملہ کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ پولنگ عملہ کی حفاظت کرےں اور پولنگ کے دوران سٹےشن کے باہر رہےں اور صرف پرےذائےڈنگ افسر کا حکم مانےں جس کے پاس مجسٹرےٹ کے اختےار ہونگے۔الےکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش نہےں ہوگی۔اگر کسی امےدوار کی طرف سے اےسا کےا گےا اسے نہ صرف نااہل کردےا جائے گا بلکہ اس کا نقصان اس کی پارٹی کو بھی ہوگا۔ہماری اولےن ترجےح شفاف الےکشن ہےں،الےکشن کمےشن مےں جو کمزورےاں تھےں انہےں ختم کردےا گےا ہے۔ہماری کوشش ہوگئی کہ ووٹنگ کاتناسب 48سے بڑھا کر88 فےصدتک ہوجائے اس امےد پر اس بار 9کروڑ بےلٹ پےپر اور اسی تناسب سے بےلٹ باکس تےار کےے جائےں گے۔ چھ سے سات لاکھ افراد کو الےکشن کے لئے ٹرےننگ دی جائے گی، بےن لاقوامی ادارے مدد کر رہے ہےں ماسٹر ٹرےنر کی ٹرےننگ مکمل ہوچکی ہے۔ مہم کو آغاز بلوچستان سے خود چےف الےکشن کمشنر کرےں گے۔3.7ملےن اورسےز پاکستانےوں کی ووٹر لسٹوں مےں شامل کرلےا گےا ہے وہ اپنے اپنے علاقوں سے انتخابات مےں حصہ لے سکتے ہےں۔ الےکشن کے بعد شکاےات کا ازالہ فوری طورپر کےا جائے گا، اب الےکشن کمےشن نے اپنے ججز تعےنات کےے ہےں جو روزانہ کی بنےاد پر سماعت کرکے فےصلہ 120دنوں کے بجائے 20دنوںمےں کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ جن افراد کی عمر 18سال تک پہنچ گئی ہے ان کا ووٹ خود بخود بن جائے گا وہ 8300پر SMSکے ذرےعے اپنے ووٹ کے بارے مےں معلومات کرسکتے ہےں۔ این این آئی اور آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتخابات سپریم کورٹ کی زیر نگرانی ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن