عالمی میڈیا کی آرمی چیف کے خطاب پر ”ملزم کو مجرم نہ کہیں“ کی سرخیاں
اسلام آباد (آئی این پی) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے جی ایچ کیو میں فوجی افسران سے اہم خطاب کو برطانوی امریکی اور بھارتی سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے نمایاں طور پر جاری کیا۔ عالمی نشریاتی اداروں نے آرمی چیف کے خطاب پر ”ملزم کو مجرم نہ کہیں“ کی سرخیوںکے ساتھ اپنی ویب سائیٹس پر جاری کیا۔ عالمی میڈیا نے آرمی چیف کے خطاب کو فوج کے سابق 5 جرنیلوں کے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی پر ادارے میں پائی جانے والی بے چینی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔