14 ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ‘ وزارت ریگولیشن نے منظوری دے دی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزارت ریگولیشن اینڈ سروسز کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے 14 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جس کے تحت ان ادویات کی قیمتوں میں 25 سے 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 14 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری باقاعدہ مشاورت کے بعد دی گئی ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو پی ایم اے نے مسترد کردیا ہے جبکہ فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن نے اس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق 14 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔