• news

جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم 14 نومبر کو بھارت کے مدمقابل ہو گی

جوہر بارو (این این آئی) قومی جونیئر ہاکی ٹیم دوسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایونٹ میں قومی ٹیم مجموعی طور پر پانچ میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی، دوسرا میچ 12 نومبر کو آسٹریلیا، تیسرا 14 نومبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 15 نومبر کو میزبان ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 نومبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن