3صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل، 4دسمبر کو ہونگے
لاہور(خبرنگار) الیکشن کمشن نے پنجاب میں تین صوبائی حلقوں پی پی 129سیالکوٹ 9، پی پی 133نارووال (ٹو) اور پی پی 226ساہیوال 8پر 27نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کی ”پولنگ ڈے“ کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔ اب یہ ضمنی الیکشن 27نومبر کی بجائے 4دسمبر منگل کو ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کیلئے مہم میں ایک ہفتے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔