سعیدہ وارثی کی عمران خان سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی میں اظہار دلچسپی
اسلام آباد (ثناءنیوز) برطانوی وزےر مملکت برائے خارجہ امور و لوکل گورنمنٹ سعےدہ وارثی نے تحرےک انصا ف کے مرکزی سےکرٹرےٹ مےں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات مےں آئندہ عام انتخابات، پاکستان کی مجموعی سےاسی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خےال کےا گےا۔ سعےدہ وارثی نے کہا ان کا ملک پاکستان مےں جمہورےت کے تسلسل اور فروغ کی حماےت کرتا ہے۔ ہمارے لےے سب سے اہم بات آئندہ عام انتخابات کا منصفانہ اور شفاف ہونا ہے۔ انہوں نے تحرےک انصاف کی انتخابی حکمت عملی مےں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی معاشی اور انرجی پالےسےوں کی زبردست تعرےف کی۔ عمران خان نے کہا تحرےک انصاف پاکستان کی واحد سےاسی جماعت ہے جس نے عوامی مسائل کے حل پر مشتمل انتخابی پالےسی تشکےل دی ہے اور ملک کو درپےش تمام مسائل پر اپنی تفصےلی پالےسےاں عوام کے سامنے رکھی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے پاکستان کے سےاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا مرکز اور پنجاب کی حکومتےں انتخابی مفاد کےلئے سرکاری فنڈز استعمال کر رہی ہےں، تحرےک انصاف اس سلسلے مےں جلد الےکشن کمےشن سے رجوع کرےگی۔ انہوں نے دہشتگردی کےخلاف جنگ سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ”امن کو موقع ملنا چاہئے“ پاکستان کے قبائلی علاقوں مےں فوجی کارروائی صرف سےاسی حکمت عملی کے تحت موثر ثابت ہو سکتی ہے ۔ہمےں عسکرےت پسندوں کے خلاف مقامی قبائل کی حماےت حاصل کرنے کےلئے قبائلی عوام سے بات چےت کرنی چاہےے۔ اس موقع پر پاکستان مےں برطانوی ہائی کمشنر اےڈم تھامسن بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی صرف سیاسی حکمت عملی کے تحت موثر ثابت ہو سکتی ہے، ہمیں عسکریت پسندوں کے خلاف مقامی قبائل کی حمایت حاصل کرنے کیلئے قبائلی عوام سے بات چیت کرنی چاہئے۔