عدلیہ کی تضحیک کا پروگرام نشر کرنے پر ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹی وی چینلز پر عدلیہ کے بارے میں تضحیک آمیز پروگرام نشر ہونے پر ڈی جی پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار ،ڈی جی آپریشن پیمرا محمد فاروق، ڈی جی لائسنسنگ سردار عرفان اور رےجنل منےجر سندھ پےمرا اشفاق احمد جوانی کے خلاف توہےن عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ محمد اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست مےں موقف اختےار کےاگےا ہے اعلیٰ عدلےہ کے ججز کے خلاف توہےن آمےز زبان استعمال کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود 26اکتوبرکو اےک نےوز چےنل کے پروگرام (سوچ پاکستان) مےں سینےٹر فےصل رضا عابدی کا انٹروےو نشر کےاگےا جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی تھی اس میں اعلیٰ عدلےہ اور چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف توہےن آمےز الفاظ استعمال کےے گئے۔ یوں چیئرمین پیمرا اور دیگر مدعا علیہان توہےن عدالت کے مرتکب ہوئے لہذا ان کو توہےن عدالت آرڈےننس کے سےکشن5 کے تحت سزاد ی جائے۔ درخواست کی سماعت جسٹس ناصر سعےد شےخ آج کریں گے۔