سینٹ کا اجلاس آج‘ قومی اسمبلی کا 12 نومبر کو طلب کر لیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کا اجلاس آج منگل کو ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 نومبر بروز پیر کوطلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اہم قومی امور پر بحث کے لئے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ سینٹ کا اجلاس آج منگل کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 نومبر بروز پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں شام5 بجے ہو گا۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کے دونوں اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث ہوگی۔