ہمیش خان کا عدم اعتماد، ہائیکورٹ نے احتساب جج اور چیئرمین نیب سے 19 نومبر کو جواب طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بنک فراڈ کیس کے ملزم ہمیش خان کی طرف سے احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ان کا کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کےلئے دائر رٹ پر چئیرمین نیب اور احتساب جج سے 19 نومبرکو جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ملزم ہمیش خان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے م¶قف اختیار کیا کہ پنجاب بنک فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج نثار بیگ پر ملزم ہمیش خان کو اعتماد نہیں رہا کیونکہ وہ اس کیس کو قانون کے مطابق نہیں سن رہے۔ اگر ملزم کو کسی جج پر اعتماد نہ ہو تو یہ اس کا بنیادی حق ہے کہ اس کا کیس کسی اور جج کو منتقل کر دیا جائے لہٰذا فاضل عدالت کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔