2014ءمیں افغان انتخابات محفوظ ماحول میں ہونگے: نیٹو کی یقین دہانی
کابل (آن لائن) نیٹو نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان میں 2014ءمیں انتخابات محفوظ ماحول میں ہونگے جب ملک سے اتحادی افواج کا انخلاءمکمل ہو گا۔ یہ بات نیٹو کے ترجمان ڈومنیک میڈلے نے کابل میں ایساف کے ترجمان جنرل گنٹر کائز کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادھر صوبہ پروان میں طاقتور بم دھماکے میں 30 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ یہ بم کار شو روم کے نزدیک کھڑے ٹینکر میں نصب تھا۔ افغان حکومت یورپی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ پر پابندی پر غور کر رہی ہے۔