پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق سے دستبرداری پر فلسطینیوں کے صدر محمود کے خلاف مظاہرے
خان یونس (ثناءنیوز) فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق سے دستبرداری کے اعلان پر سارا غزہ سڑکوں پر امڈ آیا اور ہزاروں مظاہرین نے عباس کی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا۔ اور مظا ہرے کئے ۔فلسطین کی مغربی ساحلی پٹی غزہ بھر کے مختلف علاقوں میں تحریک فتح سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صدر محمود عباس کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ فلسطنی پرچم اٹھائے مظاہرین نے عباس کے خلاف اور اپنے شہروں میں واپسی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مرکزی ریلی غزہ سٹی سے نکالی گئی جس سے حماس کے معروف رہنما ڈاکٹر صلاح بردویل نے خطاب کیا اور کہا کہ حماس کسی بھی طور عباس کے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریگیغزہ میں تحریک فتح کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں‘ تحریک اسلامی‘ تحریک احرار سمیت دیگر مزاحمتی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔