• news

شام: خودکش کار بم دھماکہ‘ فلسطینی مہاجر کیمپ پر گولہ باری ‘50 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 105 جاں بحق

دمشق (نوائے وقت نیوز + نیوز ایجنسیاں) شامی دارالحکومت دمشق میں خودکش کار بم دھماکے سے 50 سیکورٹی اہلکار اور فلسطینی مہاجر کیمپ پر فوج کی گولہ باری میں بچوں اور خواتین سمیت35 افراد مارے گئے جبکہ شمالی علاقے میں بمباری کے دوران 20 باغی مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے شامی سکیورٹی فورسز نے یرموک کیمپ پر گولہ باری کی‘ جاں بحق ہونے والوں میں مہاجرین کی کئی متحرک شخصیات بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حماس نے بمباری کی مذمت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق شام میں اہم حکومت مخالف گرو شامی نیشنل کونسل کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شامی صدر بشارالاشد کی حکومت کے مخالفین کو متحد کرنے کیلئے منعقد اجلاس میں سخت اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔ ادھر شام کے بااثر منحرف رہنما ریاض سیف نے کہا ہے کہ پچاس گروہوں پر مشتمل ایک گروپ بنا رہے ہیں جسے عالمی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن