• news

وزارت داخلہ کے کشمیر کے حوالے سے بیان کے خلاف راولپنڈی بار کے سینکڑوں وکلا کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا

راولپنڈی (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادکشمیر لائرز ونگ راولپنڈی کے زیر اہتمام وزارت داخلہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان جس میں کشمیر کو بھارت کا حصہ اور تحریک آزادی کشمیر کو اندرونی خلفشار قرار دیا گیا ہے،کے خلاف راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں وکلاءنے راولپنڈی بار سے کچہری چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچہری چوک میں علامتی دھرنا بھی دیا۔

ای پیپر-دی نیشن