• news

موجودہ دور حکومت میں مقامی قرضوں میں دوگنا اضافہ

کراچی(آئی اےن پی )موجودہ جمہوری حکومت کے چار سال دو ماہ کے دوران مقامی قرضے دوگنا اضافے کے ساتھ 123 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اگست سال دوہزار بارہ تک حکومت کے قرضوں کی مجموعی مالیت ایک سو تیئیس کھرب ستر ارب روپے تک پہنچ گئی، جس میں عالمی مالیاتی فنڈ سے لیا گیا سات ارب چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ شامل نہیں ہے، جون دوہزار آٹھ میں سرکاری قرضوں کی مالیت اکسٹھ کھرب روپے تھی، جس میں چار سال دو ماہ کے دوران تریسٹھ کھرب روپے کا مزید اضافہ ہوا، اس طرح حکومتی قرضوں کی مجموعی مالیت ایک سو تین فیصد اضافہ ہوا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی قرضوں کا اثر روپے کی بے قدری کے ساتھ،، قرضوں پر سود میں اضافے اور مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہا ہے، جس کے نتیجے میں بجٹ خسارہ مسلل بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن