• news

روئی کی 17 ہزار گانٹھوں کے سودے

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) روئی کے بھاﺅ 5 ہزار 600 روپے سے 6 ہزار روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ پیر کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2012-13ءکی 17 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 600 روپے سے 6 ہزار روپے فی من ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ سانگھڑ اور میرپورخاص کی روئی کی فی کس 800 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاﺅ 5 ہزار 600 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ اسی طرح شہداد پور کی روئی کی ایک ہزار گانٹھوں کے سودے بھی 5 ہزار 600 روپے سے 5 ہزار 650 روپے فی من رہے۔

ای پیپر-دی نیشن