• news

قومی فلم انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں : غلام محی الدین

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں۔ سال 2012ءختم ہونے والا ہے اور اس پورے سال میں صرف 6 فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور تمام فلمیں پنجابی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم و سینما انڈسٹری سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اگر اس انڈسٹری کے حالات بہتر نہ ہوئے تو ایک طرف پاکستان کے غریب عوام سستے ترین ذریعہ تفریح سے محروم ہو جائیں گے تو دوسری طرف سینکڑوں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن