پاکستان، ایران، ترکی، چین کلچرل فیسٹیول کل سے شروع ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان، ایران، چین اور ترکی کلچرل فیسٹیول کل سے الحمرا (مال روڈ) میں شروع ہو گا۔ افتتاحی تقریب آج الحمرا آرٹ گیلری میں ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محی الدین احمد وانی ہوں گے۔ اس چار ملکی کلچرل فیسٹیول کا اہتمام گلوبل کلچر اینڈ ہیرٹیج فا¶نڈیشن نے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب، کلچرل سنٹر اسلامی جمہوریہ ایران اور لاہور آرٹس کونسل نے کیا ہے۔