• news

دلدار پرویز بھٹی کی برسی کی تقریب آج ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف کمپیئر پروفیسر دلدار پرویز بھٹی کی 18ویں برسی کے سلسلے میں ایک تقریب آج سہ پہر چار بجے الحمرا ہال نمبر3 میں منعقد ہو گی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر اجمل نیازی کریں گے۔ مہمانان خصوصی سنیٹر پرویز رشید، امجد اسلام امجد، اصغر ندیم سید، مستنصر حسین تارڑ اور آغا ذوالفقار ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن