شاہد آفریدی کا فارم کی بحالی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف سیریز سے قبل اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلےا۔شاہد آفریدی اگلے ماہ پریذیڈنٹ ٹرافی کے میچ میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے۔ آفریدی نے جنوری دوہزار نو سے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ انھوں نے حالیہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے چھ میچوں میں صرف تیس رنز بنائے اور چار کھلاڑی ہی آٹ کیےتھے، جس پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اپنی خراب فارم پر خود آفریدی پریشان ہیں، اسی لیے انھوں نے بھارت کے خلاف دسمبر میں ہونے والی سیریز سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔ انھیں حبیب بینک کی ٹیم میں عبدالرحمان کی جگہ شامل کیا جائے گا ، جو پابندی کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔