آرمی یا حکومت نے سپریم کورٹ کےخلاف کام کیا تو اٹھ کھڑے ہوں گے: اعتزاز احسن
لاہور (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کو حق نہیں کہ اسلم رئیسانی کو کام سے روکےں، آرمی اور چیف جسٹس کو سیاسی بیان دینے کا حق نہیں، آرمی یا حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف کام کیا تو اٹھ کھڑے ہوں گے۔ وہ لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے حوالے سے عبوری حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کو حق نہیں کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کو کام سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس پاکستان کو سیاسی بیان دینے کا حق نہیں اگر آرمی یا حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف کام کیا تو عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔