• news

کالا باغ ڈیم پر عدالتی حکم منتخب اسمبلیوں کی قراردادوں کی نفی ہے: غلام بلور

 راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزےر رےلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ رےل کی بحالی اور اس کی ترقی کے لئے 7منصوبے منظور ہوچکے ہیں، ریلوے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ریلوے کے انجن اپنی مدت پوری کرچکے ہیں،ریلوے افسران اور مزدوروں نے مل کر مردہ گھوڑے میں جان ڈال رکھی ہے، تین صوبے کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں قرار دادیں پاس کر چکے ہیں اور اب عدالت اس کی تعمیر کاحکم دے رہی ہے، جو پاس ہونے والی قراردادوں کے برعکس ہے۔ وہ راولپنڈی سے کوہاٹ کے لئے پسنجر اےکسپرےس کی بحالی کے موقع پر مےڈےا سے بات چےت کررہے تھے،غلام بلور نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے رےل کی بحالی اور لوکو موٹو کی خرےداری کے لئے اےک پےسہ بھی نہےں ملا البتہ صدر مملکت کی وجہ سے رےل ملازمےن کی تنخواہوں اور پنشنوں کے مسئلہ کو حل کےا گےا، مجھے برطانےہ کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی پرواہ نہےں، مےں عاشق رسول ہوں اور کوئی بھی عاشق نبی کرےم کی شان مےں گستاخی کا تصور بھی نہےں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن