گوجرانوالہ: جائیداد کا تنازعہ، بہنوں، بھائیوں نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہنوں اور بھائیوں نے چھریوں کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا، والد زبردستی نعش ہسپتال سے لےکر غائب ہو گیا۔ بتاےا گےا ہے کے نواحی علاقہ بٹرانوالی کے اشرف کا بڑا بےٹا اکرم جو دو بچوں کا باپ ہے اس کا اپنی بہنوں اور بھائیوں کے سا تھ وراثتی جائیدادکا تنازعہ چلا آرہا تھا، جھگڑے کو ختم کروانے کے لئے ان کے درمےان صلح کروائی جا رہی تھی کہ اس دوران تلخ کلامی کے بعددوبارہ جھگڑا ہو گےا جس پر چھوٹی بہنوں اور بھائیوں نے چھریوں کے وار کرکے اسے شدےد زخمی کر دےا اکرم کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لاےا جا رہا تھا کہ وہ راستہ مےں دم توڑ گےا مقتول اکرم کی نعش کو اس کا والد اشرف ہسپتال سے ضروری کارروائی کروائے بغےر لے کر غائب ہو گیا بتاےا گےا ہے کے مقتول کو اس کی چھوٹی بہن عظمیٰ نے چھرےاں مارےں تھےں واقعہ کی اطلاع ملنے پرتھا نہ اروپ پو لیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتےشی افتخار کے مطابق مقتول نے اپنے آپ کو خود چھرےاں مارےں ہےں، پولےس مصروف تفتےش ہے۔