• news

5 خودکشیاں: گوجرانوالہ میں ماں کے بعد ایک بیٹی ہلاک دوسری کی حالت نازک

فیصل آباد+گوجرانوالہ+سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مختلف شہروں میں 5 افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ یوسف کے محنت کش مدثر کا گھریلو حالات پر اپنی بیوی شبنم کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر شبنم اپنی پانچ سالہ بیٹی ربیعہ اور دو سالہ نور کو ساتھ لے کر گھر سے نکل گئی جس نے دکان سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں خریدیں خاتون نے اپنی دونوں بچیوں سمیت گولیاں کھالیں جس کے کھانے سے تینوں ماں بیٹیاں حالت غیر ہوجانے پر بیہوش ہوکرسڑک کنارے گر گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا۔ مگر کچھ گھنٹے بعد شبنم دم توڑ گئی تھی اور منگل کی علی الصبح پانچ سالہ ربیعہ بھی ہمیشہ کیلئے موت کی آغوش میں چلی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق دو سالہ نور کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ فیصل آباد کے علاقہ سیف آباد نمبر 1 کھجور والی گلی نمبر 9کے نعیم کا اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا جس کی وجہ سے نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر پھندے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر خادم علی چوک سے ملحقہ فیکٹری کے ایک کمرہ میںمقیم قلعہ سابھاسنگھ کے رہائشی زاہد نے نامعلوم وجوہات کی بنا ءپر اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی کے ورثاءنے بھی نعش چار گھنٹے تک لٹکے رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈسکہ سے نامہ نگار+نمائندہ خصوصی کے مطابق محلہ حق پورہ کے نوجوان شمس نے نامعلوم وجہ سے زہریلی گولیاں کھا لیں حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ دریا خان کے نواحی گاﺅں بڑنگہ کے مہربان اعوان کی بیس سالہ بیٹی کلثوم بی بی کی سات ماہ قبل آفتاب رسول سے شادی ہوئی تھی گزشتہ روز گلے میں دوپٹہ ڈال کر درخت کے ساتھ جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ورثاءنے بتایا کہ کلثوم بی بی کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن