• news

جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں: گورنر

لاہور (خبر نگار) آئین، جمہوریت اور عوام کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہئے۔ تمام ادارے اپنے آئینی حدود و قیود میں رہیں گے تو تب ہی جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے گذشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں نیشنل پولیس اکیڈیمی کامن کورس سے تعلق رکھنے والے اے ایس پیز کے 21 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت کورس کمانڈر طیب حفیظ چیمہ کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ اس لئے آپ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہی ہونی چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگ اس وقت تک عوام کے ذہنوں اور دماغوں کو نہیں جیت سکتے جب تک آپ کا رویہ اُن سے دوستانہ، برادرانہ اور ہمدردانہ نہ ہو ۔ آپ کسی حکومت کے ملازم نہیں، حکومتیں آتی ہیں چلی جاتی ہیں، آپ کے نزدیک اولین ترجیح ریاست اور اس سے وابستہ عوام ہونی چاہئے۔ دریں اثناءگورنر پنجاب سے گذشتہ روزگورنر ہاﺅس میںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 15 رُکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹرز نے گورنر کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے خود آپ لوگوں کے جائز مطالبات کو حل کرانے کی جلد از جلد سفارش کروں گا۔ اگر خدانخواستہ پنجاب حکومت آپ لوگوں کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو انشاءاللہ آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ آپ اپنی ڈیوٹی نہایت دیانتداری سے سرانجام دیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ لوگوں کے جائزمطالبات کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا۔ اُنہوں نے کہ آپ لوگوں کے ہاتھ احتجاج کے لئے نہیں بلکہ مریضوں کے علاج کے لئے اُٹھنے چاہئیں۔ دریں اثناءدریں اثناءگورنر پنجاب سے اوورسیز پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے صدر اسد اکرم کر رہے تھے۔ ملاقات میں متحدہ امارات سے میاں منیر ہانس، دبئی سے سردار جاوید یعقوب، لند ن سے چودھری مظہر اقبال اور مانچسٹر سے شہباز فاروقی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن