وزیراعلیٰ کیخلاف راجہ ریاض کے ریفرنس کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں شہباز شریف کا نام نہیں آیا۔راجہ ریاض کے ریفرنس کی کوئی اہمیت نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی نااہلی سے متعلق درخواست الیکشن کمشن بھجوانے کے قابل نہیں‘ درخواست کو مسترد ہی سمجھا جائے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے رانا محمد اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی کےخلاف نااہلی ریفرنس کو قابل سماعت ہی نہیں سمجھتا۔انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کی درخواست کو ابھی دیکھا ہی نہیں اسے مسترد ہی سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کےخلاف نہ کوئی عدالتی فیصلہ ہے اور نہ ہی اصغر خان کیس میں ان کا نام ہے اس لئے اس ریفرنس کی کوئی اہمیت نہیں اور اسی بنیاد پر اسے الیکشن کمشن کو بھیجنا غیر ضروری ہے۔