پرویز اشرف لاﺅس میں جو ارشاد فرما رہے ہیں کاش ا س پر عمل بھی کرتے: مشاہد اللہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف لاﺅ س کانفرنس میں جن مفکرانہ ارشادات کا اظہارفرمارہے ہیں کاش کہ وہ اپنی حکومت کے ساڑھے چارسالہ دورمیں خود بھی ان پرعمل درآمد کرلیتے ۔ ا ن تمام مسائل کی شدت میں اضافہ خود انہی کی حکومت میں ہوا اوراس شدت کوکم کرنے کےلئے ادنی سے ادنی قدم اٹھانے کی توفیق تک حکومت کو نہیں ہوئی۔ پاکستان میں غربت کی شرح جس تیزی سے موجودہ حکومت کے ساڑھے چارسال کے دوران ہوا دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جتنے قرضے ساڑھے چارسال میں حاصل کئے اتنے قرضے توملک کی 65سالہ تاریخ میں بھی نہیں لئے گئے۔ توانائی بحران حل نہ ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے۔