پاکستان، بھارت مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت ضروری ہے: عبدالغنی بھٹ
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان بھارت مذاکرات میں اصل فریق کشمیریوں کی شمولیت ضروری ہے کشمیریوں کے بغیر مسئلہ کشمےر کا پائیدار حل ممکن نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پنجاب چیپٹر کے صدر سید نصیب اللہ گردیزی کی طرف سے دی گئی تقریب میں کیا۔ پروفیسر عبدالغنی بھٹ نے مزید کہا کشمیریوں کی 65 سالہ جدوجہد کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا حریت رہنما رواں سال کے آخر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نصیب اللہ گردیزی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے مہاجرین جموںکشمیر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ مقبوضہ کشمیر کے مجاہدین کے شانہ بشانہ جاری رکھے ہوئے ہیں تقریب میں راجہ ظفر محمود، مقبول اعوان، منظور بٹ، پرویز اختر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔