چیف جسٹس اور آرمی چیف کے بیانات سے بحران پیدا نہیں ہوگا: منظور وٹو
اسلام آباد + پنڈی بھٹیاں (آئی این پی+ نامہ نگار) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کے بیانات سے کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا اور نہ ہی آئندہ انتخابات کیلئے کوئی خطرہ ہے، پنجاب میں عام انتخابات میں شکست مسلم لیگ (ن) کا مقدر بن چکی ہے، وہ تحریک انصاف ضلع اٹک کے رہنماﺅں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ میاں منظور وٹو اور تنویر اشرف کائرہ سے پیپلز پارٹی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے صدر داکٹر شیخ معراج دین کی قیادت میں وفد نے چودھری اعجاز احمد سما کی رہائش گاہ پر منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ سے ملاقات کی اور پارٹی مفادات سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر پنجاب صدر نے موقع پر موجود ضلعی صدر ملک فیاض احمد اعوں اور جنرل سیکریٹری ارشد مہند کی موجودگی میں کہا کہ ضلعی قیادت کو تحصیل کی تنظیم تبدیل کرنے کا کوئی اختیار نہ ہے ۔