کشمیر پر م¶قف سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے: تنویر اشرف کائرہ
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ اور پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر اپنے م¶قف سے کبھی دستبردار نہیں ہو گا۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہئے۔ قائداعظمؒ کا فرمان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کے پاکستانی دریا¶ں پر ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی روکنے سے سچ ثابت ہو گیا ہے۔ وہ گذشتہ روز یوم شہدائے کشمیر پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر غلام محی الدین دیوان کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی پی پی پنجاب کے فنانس سیکرٹری اورنگزیب برکی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے رہنما اعجاز کیانی، مسلم کانفرنس کے رہنما سردار انور، انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جئے بھٹو اور جئے سید مودودی کے نعرے لگائے گئے۔ دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی کو دعوت دیتے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی بجائے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں۔