• news

چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب حکومت چھوڑی تو خزانے میں کروڑوں روپے تھے: ناصر رمضان گجر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ق کے رہنما ناصر رمضان گجر نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے جب پنجاب حکومت چھوڑی تو اس وقت خزانے میں اربوں روپے تھے لیکن اب پانی کا پائپ بھی خریدنے کے لئے قرضہ لینا پڑتا ہے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب کے لئے قرضہ نہیں لیں گے ابھی اس کے بیان کی گونج باقی تھی کہ موصوف نے اربوں روپے کا قرضہ لینا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ق لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی جو مخالفین کے منہ بند کرنے کے لئے کافی ہو گی اور چودھری مونس الہٰی وزیراعلیٰ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ اقتدار میں عوامی ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن