• news

پنجاب حکومت شہباز شریف کی قیادت میں خواتین کو حقوق دلا کر رہے گی: صغریٰ عائشہ و دیگر

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونین صغریٰ عائشہ، راحت افزائ، رخسانہ کوثر اور نسیم بانو نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت صوبے کی خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دلا کر رہے گی۔ گذشتہ روز ”خواتین کے حقوق اور پنجاب حکومت“ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی معاونین نے کہا کہ خواتین کیلئے پالیسی دے کر شہباز شریف نے خواتین کی اہمیت تسلیم کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن