• news

”پنجاب حکومت نے ٹھوس اور م¶ثر حکمت عملی سے ڈینگی وبا کا زور توڑ دیا ہے“

لاہور (لیڈی رپورٹر) بیگم ڈپٹی سپیکر و صدر ذوہا فاونڈیشن فرحت مشہود نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں واقع کمی ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے چلائی جانے والی مہم سے نہ صرف لوگوں میں آگاہی اور شعور پیدا ہوا ہے بلکہ اس موزی نرض سے بچاﺅ کے لیے ہر انسان اپنا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلشن راوی میں ڈینگی سیمینار میں خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار میں شائستہ پرویز ملک چیف آرگنائزر خواتین ونگ مسلم لیگ ن، ڈاکٹر خالد پرویز ملک ، کوکب تسلیم بٹ پرنسپل کالج سمیت دیگر اساتذہ اور طلباءنے بھی شرکت کی۔ مسز فرحت مشہود نے مزید کہا کہ حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے جامع پالیسی وضع کر لی ہے۔ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوان میدان میں اُتر گئے ہیں جو عوامی آگہی مہم کے ذریعے ڈینگی کے خاتمے کے لیے جاری جہاد کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔ شائستہ پرویز ملک چیف آرگنائزر خواتین ونگ مسلم لیگ ن نے کہا پنجاب حکومت نے ٹھوس اور موثرحکمت عملی سے ڈینگی وبا کا زور توڑ دیا ہے، پنجاب سے اس وائرس کا مکمل طور پر صفایا کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن