پاکستان نے ہر موسم میں نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون تیار کرلیا
اسلام آباد (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن (جی آئی ڈی ایس) ایئر مارشل (ر) زبیر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر موسم میں نگرانی اور اطلاعات کی فراہمی کی صلاحیت رکھنے والے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے تیار کر لئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایئر مارشل (ر) زبیر اقبال نے کہا کہ کئی گھنٹے فضا میں رہنے اور سترہ ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرنیوالے ڈرون طیارے پاکستان میں تیار کر لئے گئے ہیں۔ زبیر اقبال نے کہا کہ پاکستان میں تیار کئے گئے ڈرون طیارے پولیس بھی دہشت گردی کیخلاف استعمال کر سکتی ہے۔