منظور وٹو کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر جلسہ گاہ پہنچے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سفید رنگ کی بلیک شیشوں والی اور بغیر نمبرپلیٹ کے لینڈکروزر پر پیپلزپارٹی کاجھنڈا لگا کر سمن آباد میں منعقدہ جلسہ گاہ پہنچے جہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے کراچی میں بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ پنجاب میں محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن اور کسٹم حکام بھی بغیر نمبرپلیٹ گاڑیوں کے خلاف اپنی مہم کے اعلانات کئے ہوئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر ان احکامات کو فیصل آباد کی سڑکوں پر بغیر نمبرپلیٹ گاڑی لئے دھجیاں اڑاتے رہے۔