بلوچستان بدامنی کیس :پیش کی جانیوالی رپورٹ کشمیریوں سے غداری ہے: تحریک طالبان
نئی دہلی(اے این این ) کالعدم تحریک طالبان نے کشمیر کو بھارتی ریاست کہنے سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جہاد کی حمایت کرتے ہیں‘ صرف پاکستان میں نہیں پورے خطے میں شرعی نظام چاہتے ہیں‘ کشمیری شہداءکے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بدامنی کیس میں وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ سیکولر ذہنیت کی عکاس ہے اور یہ رپورٹ کشمیری شہداءکے خون سے غداری کے مترادف ہے۔ کشمیر کو بھارتی ریاست کہنا ناانصافی ہے۔